شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد؟ شهادت علی الناس:۔ شہادت علی الناس کا سیدھا اور سادہ معروف مطلب چھوڑ کر غامدی صاحب نے ایک اچھوتا مطلب لیا ہے جو یہ ہے کہ جیسے رسول اپنی قوم پر شاہد ہوتا ہے اور رسول اللہ ﷺ صحابہ پر شاہد تھے ، ایسے ہی صحابہ کو اور صرف صحابہ کو دیگر محدود...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 80)
تصورِ جہاد ( قسط سوم)
شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد؟ غامدی صاحب کے دلائل کا جائزہ:۔ ویسے تو کسی نظریے کے غلط ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ امت کے اجتماعی ضمیر کے فیصلے سے متصادم ہے، لیکن اگر کچھ نادان امت کے اجتماعی ضمیر کو اتھارٹی ہی تسلیم نہ کرتے ہوں اور اپنے دلائل پر نازاں ہوں تو...
تصورِ جہاد ( قسط دوم)
شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد غامدی تصور جہاد کی سنگینی اور انوکھا پن:۔ پوری اسلامی تاریخ میں اہل سنت کا کوئی قابل ذکر فقیہ مجتہد، محدث اور مفسر اس اچھوتے اور قطعی تصور جہاد کا قائل نہیں گذرا، البتہ ماضی قریب میں نبوت کے جھوٹے دعویدار مرزا غلام احمدقادیانی نے اس قبیل کی...
تصورِ جہاد ( قسط اول)
شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد کچھ عرصہ قبل راقم نے غامدی صاحب کے شاگر در شید اور مولانا زاہد الراشدی صاحب کے فرزند من پسند جناب عمار خان ناصر صاحب کے نظریہ جہاد کے نقد و تجزیے کے لیے ایک مضمون سپر د قلم کیا تھا، جو ماہنامہ صفدر میں قسط وار چھپنے کے علاوہ "عمار خان کا نیا...
سود ، غامدی صاحب اور قرآن
حسان بن علی پہلے یہ جاننا چاہیے کہ قرآن نے اصل موضوع سود لینے والے کو کیوں بنایا. اسے درجہ ذیل نکات سے سمجھا جا سکتا ہے ١) چونکا سود کے عمل میں بنیادی کردار سود لینے والے کا ہے لہذا قرآن نے اصل موضوع اسے بنایا. ٢) سود لینے والے کے لیے مجبوری کی صورت نہ ہونے کے برابر...
سود اور غامدی صاحب
حسان بن علی غامدی صاحب کے ہاں سود دینا (سود ادا کرنا) حرام نہیں ہے (جس کی کچھ تفصیل ان کی کتاب مقامات میں بھى موجود ہے) اور جس حدیث میں سود دینے والے کی مذمت وارد ہوئی ہے، غامدی صاحب نے اس میں سود دینے والے سے مراد وہ شخص لیا ہے جو کہ سود لینے والے کے لیے گاہک تلاش...

مولانا واصل واسطی
اس مذکورہ بالا مسئلہ میں جناب غامدی نے چند اور باتیں بھی بطورِ اصول لکھی ہیں ۔ مگر ان میں سے بھی کوئی بات اوراصول بھی اپنے مدعا کامثبت نہیں ہے۔ جناب کی ایک عبارت کاخلاصہ یہ ہے کہ جب کوئی نبی علیہ السلام اپنی قوم پرحجت پوری کرتا ہے تو اس قوم پر پھر اللہ کا عذاب آجاتا ہے ۔ اگر نبی علیہ السلام کے ساتھی معتد بہ ہوں اور انہیں دارالہجرت میسر ہو تو اس قوم کو پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اوران کے ساتھیوں کے ذریعے سے عذاب دیا جاتا ہے ۔ اور اگروہ قلیل تعداد میں ہوں تو پھر آسمانی آفات سے اس قوم کا صفایا کیاجاتا ہے ۔( میزان ص 541) اس عبارت سے ان لوگوں کے چند اوراصول معلوم ہوگئے ہیں ۔ (3) تیسرا اصول یہ ہے کہ مجرم قوم کوعذاب دینے کے لیے انکے پاس دو طریقے ہیں ۔ مگر قران مجید کوجب ہم پڑھتے ہیں تو عذاب کا ان دوطریقوں میں انحصار کا دعوی ٹوٹ جاتا ہے ۔ یہ ساری باتیں ہم ان کی عبارات کی روشنی میں کرتے ہیں ۔ اب موسی علیہ السلام کی سیرت کاجائزہ لیجے تو موسی علیہ السلام نے بنی اسرائیل پر اتمامِ حجت بھی ان لوگوں کے ہاں کیا ہے ۔ مگر وہ قوم ٹھیک نہیں ہوتی ۔ کبھی کہتی ہے کہ ” ہمارے لیے بھی کوئی الہ بنائیے جیسا کہ ان لوگوں کےلیے مجسم الہ ہے “۔ اور کبھی کہتی ہے ” تو جا اور تیرا رب اور دونوں لڑو ،ہم تو یہیں بیٹھے ہیں” سیدنا موسی ان لوگوں سے اتنے تنگ آگئے تھے کہ اللہ تعالی سے دعا فرمائی کہ اے اللہ میں اپنی ذات اور اپنے بھائی کے سوا کسی پربھی اختیار نہیں رکھتا ” فافرق بیننا وبین القوم الفاسقین” ( المائدہ 25) ۔۔ لہذا توہم میں اور ان فاسق لوگوں کے درمیان جدائی ڈال دے” مگر اللہ تعالی نے ان کی یہ دعاقبول نہیں فرمائی ۔ جناب غامدی اس کی وجہ یہ لکھتے ہیں ” اس سے معلوم ہوا کہ سیدنا موسی علیہ السلام کی طرف سے سبک دوشی کی درخواست تو قبول نہیں کی گئی ۔ اس لیے کہ اس صورت میں تمام بنی اسرائیل ہلاک کردیئے جاتے “( البیان ج1ص 617) اب اللہ تعالی نے ان پربیت المقدس کی زمین کو چالیس سال کے لیے حرام قرار دیدیا اور فرمایا “قال فانہا محرمة علیہم اربعین سنة یتیہون فی الارض فلاتاس علی القوم الفاسقین ” ( المائدہ 26) اس آیت میں تو عذابِ الہی کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے ۔ صرف اتنی سی بات ہے کہ چونکہ وہ بیت المقدس کی فتح کے لیے جہاد نہیں کررہے ہیں تو مارے مارے اورسرگردان پہرتے رہیں گے ۔ فاسق تو وہ پہلے بقول سیدنا موسی علیہ السلام تھے ۔ یہ بالکل اس طرح ہے جیسے ہم لوگوں کے زمانے میں خطباء کہتے ہیں کہ ” جب ہم کفار کے خلاف جہاد نہیں کریں گے تواسی طرح ذلیل وخوار رہیں گے” تو کیا ہم لوگ عذابِ الہی کا محل ہیں ؟ پھر جناب غامدی نے اس دعا کی عدمِ قبولیت کی بھی خانہ ساز توجیہ کی ہے ۔حالانکہ وہ لوگ تو ان حضرات کے نزدیک مستحقِ عذاب بن گئے تھے کیونکہ ان پر جنابِ موسی علیہ السلام نے حجت بھی پوری کی تھی۔ تو اگر یہ لوگ سارے مرجاتے تو اس میں کیا مسئلہ پیدا ہوسکتا تھا ؟ درست توجیہ دعا کی عدمِ قبولیت کی یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ان کو حجت کے کامل ہونے کے متعلق نہیں بتایا تھا ۔ اسی لیے قران مجید میں بھی اس بات کی کوئی تصریح موجود نہیں ہے ۔ جناب غامدی نے چونکہ یہاں بلا دلیل موسی علیہ السلام کے اِتمام حجت کو مان لیا ہے اسی لیے تو انہوں نے اس دعا کی یہ فاسد توجیہ کی ہے۔ یہی مسئلہ ان حضرات کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی درپیش ہے۔ وہاں بھی انہوں نے بلادلیل دعوائے اتمامِ حجت کیا ہے ۔ بلکہ سیدنا عیسی علیہ السلام کے متعلق بھی انہوں نے بلا دلیل دعوائے اتمامِ حجت کیا ہے ۔ مگر وہاں چونکہ جناب غامدی کے اس قول پر کہ “سیدنا عیسی وفات پاگئے ہیں ” مضبوط اعتراضات وارد ہورہے تھے کہ سیدنا عیسی علیہ السلام تو رسولِ خدا تھے ۔ (1) جس کا اپنی قوم پرغلبہ بھی آپ لوگوں کے نزدیک یقینی ہوتا ہے (2) اوران پر اتمامِ حجت کرنا بھی لازم ہے ورنہ پھر سیدنا یونس علیہ السلام کے عمل کی توجیہ آپ کے نزدیک کیا ہوگی ؟ پھر کوئی رسول علیہ السلام درمیانِ دعوت میں انبیاء کرام کی طرح قتل تو نہیں ہو سکتے ہیں ۔ مگر تم لوگوں کے نزدیک سیدنا عیسی علیہ السلام ان دونوں کے بغیر وفات پاگئے ہیں ۔ یہ کیا بات ہوئی ؟ تو جناب غامدی نے لوگوں کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کےلیے دو فضول باتیں لکھ دیں ۔ ایک بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی قوم پراتمامِ حجت کیا تھا ۔ مگر اس بات کی دلیل کیا ہے ؟ محض دعوائے جناب غامدی ۔ اور دوسری بات کے متعلق بھی بلادلیل دعوی کیا ہے کہ قرانی آیت سے ذاتا ان کا غلبہ مراد نہیں ہوتا ۔ بلکہ نفسِ غلبہ مراد ہے چاہے ان کا ذاتی ہو اورچاہے ان کے متبعین کا ہو ۔ اس جواب کو ہم گذشتہ صفحات میں موضوع بنا چکے ہیں کہ قران کی آیت آل عمران میں” اتبعوک “سے مراد ان کے سچے پیرو ہیں یا محض منتسبین ؟ یہ لوگ اس سے محض نام لیوا منتسبین مراد لیتے ہیں ۔ سیدنا عیسی علیہ السلام کی طرف محض رسمی منتسب لوگ جیسے ابھی کے مسیحی عوام “لاغلبن انا ورسلی ” کے مصداق کس شرعی دلیل کی بنیادپرہو سکتے ہیں؟ ذرا اس بات کی وضاحت کرلیں ؟ پھرجناب غامدی نے صرف دعاء موسی کی اس فاسد توجیہ پر اکتفاء نہیں کیا ہے ۔ بلکہ اگے لکھا ہے کہ” مگران کے لیے سزا کا فیصلہ سنادیاہے ۔ بائبل میں یہ فیصلہ اس طرح بیان ہوا ہے ” اورخداوند نے موسی اور ہارون سے کہا میں کب تک اس خبیث گروہ کی جو میری شکایت کرتی رہتی ہے برداشت کروں ؟ بنی اسرائیل جومیرے خلاف شکایتیں کرتے رہتے ہیں ۔ میں نے وہ سب شکایتیں سنی ہیں ۔ سوتم ان سے کہ دو ۔ خداوند کہتا ہے مجھے اپنی حیات کی قسم ہے جیسے تم نے میرے سنتے کہا ہے ۔ میں تم سے ضرور ویساہی کرونگا ۔ تمہاری لاشیں اس بیابان میں پڑی رہیں گی ۔ اور تمہاری ساری تعداد میں سے یعنی بیس برس سے لیکراس سے اوپر اوپر کی عمر کے سب جتنے گنے گئے ہیں ۔ اورمجھ پر شکایت کرتے رہئے ہیں ۔ ان میں سے کوئی اس ملک میں جس کی بابت میں نے قسم کھائی تھی کہ تم کو وہاں بساؤں گا ۔ جانے نہ پائے گا ۔ سوایفنّہ کے بیٹے کالب اور نون کے بیٹے یوشع کے ۔ اور تمہارے بال بچے جن کی بات تم نے یہ کہا کہ وہ تو لوٹ کامال ٹھیریں گے ۔ ان کومیں وہاں پہچاونگا ۔ اورجس ملک کو تم نے حقیرجانا ۔ وہ اس کی حقیقت پہچانیں گے ۔اور تمہارا یہ حال ہوگا کہ تمہاری لاشیں اسی بیابان میں پڑی رہیں گی ۔ اورتمہارے لڑکے بالے چالیس برس تک بیابان میں آوارہ پھرتے ۔ اورتمہاری زناکاریوں ( بد عہدیوں )کاپھل کھاتے رہیں گے ” ( البیان ج1ص 618) بائبل کے اس فاسد بالوجوہ الکثیرہ عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ (1) خداوند ان پر بہت غصہ تھے ۔ (2) اور وہ ان کی شکایتوں سے بہت تنگ تھے ۔ تو پھر کیوں موسی علیہ السلام کے دعا کو قبول نہیں کیا کہ سارے بیک وقت مرجاتے؟ صحراء میں پڑنے سے تو وہ اور شکایت کریں گے اوروہاں مرنے سے تو بدعاء موسی افضل تھا ؟ لاشیں کیوں پڑی ہوں گی ؟ کیا انہیں مردہ دفن کا طریقہ معلوم نہیں تھا کیا ؟پھر کیا یوشع اورکالب ان سے اس عذاب میں الگ رہے ہیں ؟ اس بات کا کیاثبوت ہے ؟ اوراگر الگ رہے ہیں تو ان لوگوں نے پھر انہیں کیوں یہ جواب نہیں دیا کہ مصیبت کے وقت میں ہم سے الگ رہے ۔ اب آکر ہمیں جہاد کرنے کا حکم دیتے ہو ؟ بہرحال یہ ایک فضول روایت ہے ۔ قران کے الفاظ اس کا ساتھ بالکل نہیں دیتے ۔ اورنہ قران کے الفاظ ان فضولیا ت کے متحمل ہیں ۔ہم بائبل کو ماخذ بنانے کے متعلق بات کریں گے ۔ مگر چلو ہم جناب کی اس تحقیق کو من وعن مان لیتے ہیں ۔ پھرکہتے ہیں کہ یہ خود ان کی تحقیق کے خلاف ہے دو وجوہات کی بنا پر ۔ایک تو اس وجہ سے کہ جناب غامدی نے لکھا تھا کہ آسمانی آفات وبلایا اتمامِ حجت کے بعد مشرکین پرآتے ہیں ۔ یہ لوگ تو مسلمان تھے مگر “یہ لاشیں جو صحراوں اوربیابانوں میں پڑی رہیں گی” تو کیا یہ آسمانی بلا اورآفت کا نتیجہ نہیں ہے ؟ یقینا ہے ؟ اگر جناب اس کو آسمانی آفت وبلا نہ مانیں تو پھر ہم کہیں گے کہ یہ کام سیدنا موسی وہارون علیہما السلام اوریوشع وکالب نے بھی توانجام نہیں دیا تھا ۔ تو اس کامطلب یہ ہوا کہ پھر عذابِ الہی کی دو صورتوں میں انحصار کی بات غلط ہے ۔ یہی دوسری وجہ ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس اصول سے بھی ان لوگوں کا مدعا ثابت نشد ۔ اب پھر سے اس درج کو ایک بار ملاحظہ کرلیں (4) چوتھا اصول یہ ہے کہ جس رسول کو اپنی زندگی میں اپنی قوم پر غلبہ نہ ملا تو پھر اس کے متبعین ان کے دشمنوں پرغالب ہونگے ۔ جناب غامدی لکھتے ہیں کہ ” سیدنا مسیح کے اٹھائے جانے کے بعد ان کے منکریں پر عذاب کا فیصلہ جس پہاڑ پر سنایا گیا وہ زیتون ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا کہ بنی اسرائیل پر اب ہمیشہ کےلیے مسیح کے ماننے والوں کا غلبہ ہوگا ۔ اوروقتا فوقتا ایسے لوگ ان پرمسلط ہوتے رہیں گے جوانہیں نہایت برے عذاب چکھائیں گے “( میزان ص 169) یہ بات اگر آیت “وجاعل الذین اتبعوک فوق الذین” والی آیت کا ترجمہ ہے ۔ تو ہمارا اشکال بعینہ وہی قائم ہے ۔ جس ابھی اوپر تذکرہ ہوا ہے ۔ اور پھر اس بات کی تاریخی دلیل ہونی چاہئے کہ سیدنا عیسی علیہ السلام کے سچے پیرو ان کے دشمنوں پر کبھی غالب آئے ہوں ؟صرف پہاڑ پرسزا کا سنایاجانا کافی نہیں ہے ۔اورپھر وقتا فوقتا مسیح علیہ السلام کے ماننے والوں کا ان پرغلبہ پانے کا اس مسئلہ سے کیا تعلق ہے ؟ یہاں تو صرف ان لوگوں کا مسئلہ درپیش اورمقصود ہے جن پرعیسی علیہ السلام نے اتمام حجت کیا تھا۔ اسکے متعلق بتادیجئے جناب ۔ اس کے متعلق اگر کچھ ہے توپیش کریں ۔ ورنہ ادھر ادھر بھاگنے کی کیا ضرورت ہے ۔
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
تصورِ جہاد ( قسط چہارم)
شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد؟ شهادت علی الناس:۔ شہادت علی الناس کا سیدھا...
تصورِ جہاد ( قسط سوم)
شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد؟ غامدی صاحب کے دلائل کا جائزہ:۔ ویسے تو کسی...
تصورِ جہاد ( قسط دوم)
شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد غامدی تصور جہاد کی سنگینی اور انوکھا پن:۔ پوری...