کیا بخاری سو فیصد صحیح ہے ؟ غامدی صاحب کو جواب

Published On September 26, 2024

مقرر : محمد علی مرزا 

تلخیص : زید حسن

سائل :  غامدی صاحب اور انکی پیروی میں قاری حنیف ڈار صاحب بخاری اور مسلم پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ جتنے بھی گستاخانِ رسول ہیں وہ انہی کتابوں کی روایات کا حوالہ دیتے ہیں  ۔ انہی کتب میں خدا کے جہنم میں پنڈلی ڈالنے ، حضرت عائشہ رض کے نو سال کی عمر میں نکاح اور آپ ﷺ کی پہلی وحی کے بعد خودکشی کی کوشش جیسی باتیں لکھی ہوئی ہیں ؟

محمد علی مرزا: جس اصول سے یہ لوگ بخاری مسلم کو گزارتے ہیں ۔ اگر یہی اصول ہے تو اس سے قرآن کو بھی گزار کر دیکھیں ۔

قرآن میں حضرت زکریا علیہ السلام کو خدا بچے کی بشارت دے رہا ہے ، حضرت مریم کو بشارت دے رہا ہے لیکن نبی کہہ رہے ہیں یہ کیسے ہو گا ؟ اور حضرت مریم کہہ رہی ہیں کہ کاش میں اس سے پہلے مر کے مٹی ہو جاتی ۔ قرآن میں ہی حضرت خضر علیہ السلام کا بچے کی گردن مروڑ کر مارنے کا واقعہ ہے اور آپﷺ کے  اپنے لے پالک بیٹے کی بیوی سے نکاح کا واقعہ درج ہے ۔

اگر یہی واقعات بخاری اور مسلم میں درج ہوتے تو یہ لوگ اسکا مذاق بناتے ہیں قرآن میں ہیں تو تاویلات کرتے ہیں ۔

اور یہ دعوی تو کسی کا بھی نہیں ہے کہ بخاری میں جو کچھ ہے سب صحیح ہے جیسا کہ قرآن کے متعلق دعوی ہے کہ جو دو گتوں کے درمیان ہے سب خدا کا نازل کردہ اور صحیح ہے ۔ بخاری کی صرف احادیث کی بابت یہ نظریہ ہے نہ کہ اس میں آنے والے تمام اقوال کی بابت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویڈیو درج ذیل لنک سے ملاحظہ فرمائیں

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…