نادر عقیل انصاری اسلامی تاریخ میں یونان و روم کے فکری تصورات کی یورش، منگولوں کے حملے، اور صلیبی جنگوں جیسے مصائب معلوم و معروف ہیں، اور ان میں مضمر خطرات کی سنگینی سے مسلمان بالعموم باخبر ہیں۔ یوروپی استعمار زہرناکی میں ان فتنوں سے بڑھ کر تھا۔ مغربی استعمار کا تہذیبی...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 39)
جاوید احمد غامدی اور بنو امیہ کے سرکاری بیانیہ کی ترجمانی
عامر حسینی جاوید احمد غامدی صاحب کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں ان سے حضرت علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ اور معاویہ ابن ابی سفیان کے بارے میں سوال ہوا کہ کس کا موقف درست تھا۔ اس کے جواب میں انھوں نے جو گفتگو کی اس کا لب لباب یہ تھا:۔ غامدی...
حدیثِ عمار رضی اللہ عنہ
ایڈمن آف اسلام اینڈ ڈائورسٹی حدیث نبوی، حدیث عمار (رض) ہمارے لئے قطعی نص ہے اور رسول اللہ (ع) کی نبوت کی واضح نشانیوں میں سے ہے اور ہمارے لئے خط احمر کا درجہ رکھتی ہے،اس پر تشکیک کرنے والا ہمارے نزدیک ضال ومضل ہے – غامدی صاحب نے اس صحیح حدیث کا انکار کر کے اپنی ناصبیت...
امام النواصب جاوید غامدی
احمد الیاس ہر ضلالت کی طرح ناصبیت بھی اپنی ہر بات کی تردید خود کرتی ہے۔ ایک طرف یہ ضد ہے کہ سسر اور برادر نسبتی کو بھی اہلبیت مانو، دوسری طرف انتہاء درجے کی بدلحاظی اور بدتمیزی کے ساتھ امام النواصب جاوید غامدی کہتے ہیں کہ داماد اہلبیت میں نہیں ہوتا لہذا علی بن ابی...
سیدنا علی اور سیدنا معاویہ کی سیاسی اہلیت کا تقابل
محمد فہد حارث محترم جاوید احمد غامدی کے سیدنا علیؓ اور سیدنا معاویہؓ کے شخصی فضائل و سیاسی اہلیت کے تقابل سے متعلق ایک ویڈیو بیان کو لیکر آج کل کافی شور مچا ہوا ہے۔ اس سے پہلے کہ ہم اس ویڈیو کے سلسلے میں جناب جاوید احمد غامدی صاحب کی شخصیت پر تبصرہ کریں جیسا کہ بیشتر...
کیا سیدنا علی کوئی مغلوب حکمران تھے ؟
شاہ رخ خان غامدی صاحب سیدنا علی -رضی اللہ عنہ- کی حکومت کے متعلق یہ تاثر دیے چلے آ رہے ہیں کہ سیدنا علیؓ اپنی سیاست میں ایک کمزور حکمران تھے۔ جب کہ ابھی تک یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ موصوف کے نزدیک سیاست کس چیز کا نام ہے؟ اگر غلبہ کی بات کی جائے تو وہ تو سیدنا علیؓ...
مولانا واصل واسطی
جناب غامدی ،،طیبات اورخبائث ،، کی اس مبحث کو بڑھاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ،، جانوروں کی حلت وحرمت میں شریعت کا موضوع اصلا یہی چارہی چیزیں ہیں ۔چنانچہ قرآن نے بعض جگہ ،، قل لااجد فی ما اوحی الیّ ،، اور بعض جگہ ،، انما ،، کے الفاظ میں پورے حصر کے ساتھ فرمایا ہے کہ اللہ تعالی نے جانوروں کی حلت وحرمت کے باب میں صرف یہی چار چیزیں حرام قراردی ہیں ۔بقرہ میں ہے ،، یاایھا الذین امنوا کلوا من طیبت من رزقناکم واشکرواللہ ، ان کنتم ایاہ تعبدون انما حرم علیکم المیتة والدم ولحم الخنزیر ومااھل بہ لغیراللہ ( البقرہ 172 ، 173 ) ( ترجمہ ) ایمان والوں کھاؤ پیو پاکیزہ چیزیں جو ہم نےتمھیں عطاکی ہیں اور اللہ کاشکرادا کرو اگر تم اسی کی بندگی کرنے والے ہو ، اس نے بس تمھارے لیے مرداراورخون اورسؤر کاگوشت اور غیراللہ کے نام کا ذبیحہ حرام ٹھہرایا ہے ۔،، انعام میں فرمایا ہے ،، قل لااجد فی مااوحی الیّ محرما علی طاعم یطعمہ الاان یکون میتة اودما مسفوحا اولحم خنزیر فانہ رجس اوفسقا اھل لغیراللہ بہ ( الانعام 145) ( ترجمہ ) کہہ دو میں اس وحی میں جو میری طرف آئی ہے کسی کھانے والے پر کوئی چیز جسے وہ کھاتا ہے ، حرام نہیں پاتا سوائے اس کے کہ وہ مردار ہو یابہایا خون ہو یاسؤرکا گوشت ہو اس لیے کہ یہ سب ناپاک ہیں ، یااللہ کی نافرمانی کرتےہوئے اللہ کے سوا کسی اور کے نام کاذبیحہ ،، ( میزان ص 37) یہاں پر پہلی بات احباب کو یہ سمجھ لینے کی ہے کہ جناب غامدی کو تو جو چیز بھی اپنے حق میں ملتی ہے وہ اس سے کام لیتے ہیں ۔ یہ بھی نہیں دیکھتے کہ کوئی تک بنتی بھی ہے یا نہیں ؟ مثلا سورتِ انعام کی آیت ،، قل لااجد فی ما اوحی الی ،، جواوپر درج ہے ، مکی سورت ہے۔ اور پھراس میں ماضی کی بات ہے یعنی جو ،، وحی ،، مجھے ہوئی ہے اس میں ان چار کے سوا اورچیزوں کی حرمت موجود نہیں ہے ،، فی ما اوحی الیّ ،، اس میں مستقبل کی محرّمات کے اضافے کی نفی کہاں موجود ہے ؟ اور اللہ تعالی نے قران میں ہی ان چار پر بعد میں اضافہ فرمایاہے جیساکہ ہم بعد میں واضح کریں گے ۔مگر جناب غامدی فخرِالدین رازی وغیرہ کے اتباع میں اس سے بھی ماشاء اللہ استدلال کرتے ہیں (2) دوسری بات یہ ہے کہ جناب غامدی نے اس ،، تحقیق ،، میں امامِ فخر الدین رازی اور مولانا مودودی وغیرہ کی تقلید اورپیروی کی ہے ۔ امام رازی لکھتے ہیں کہ ،، واعلم ان ھذہ السورة مکیة فبین تعالی فی ھذہ السورة المکیة انہ لامحرم الا ھذہ الاربعة ثم اکد ذالک بان قال فی سورة النحل انما حرم علیکم المیتة والدم ولحم الخنزیر ومااھل لغیراللہ بہ فمن اضطر غیرباغ ولا عاد فان اللہ غفور الرحیم ( النحل 115) وکلمة ،،انما ،، تفیدالحصر فقد حصلت لنا آیتان مکیتان یدلان علی حصر المحرمات فی ھذہ الاربعة فبین فی سورة البقرہ وھی مدنیة ایضا انہ لامحرم الا ھذہ الاربعة فقال ،، انما حرم علیکم المیتة والدم ولحم الخنزیر ومااھل بہ لغیراللہ ،( البقرہ 173) وکلمة ،،انما ،، تفید الحصر فصارت ھذہ الایة المدنیةمطابقة لتلک الایةالمکیة لان کلمة ،، انما ،، تفید الحصر فکلمة ،،انما ،، فی الایةالمدنیة مطابقة لقولہ تعالی ،، قل لااجد فیما اوحی الی محرما ،، الا کذاوکذا فی الایةالمکیة ثم ذکرتعالی فی سورةالمائدہ قولہ تعالی ،، احلت لکم بھیمةالانعام الا مایتلی علیکم ( المائدہ 1) واجمع المفسرون علی ان المراد بقولہ ،، الا مایتلی علیکم ،، ھوماذکرہ بعدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فثبت ان الشریعة من اولھا الی اخرھا کانت مستقرة علی ھذاالحکم وعلی ھذاالحصر ( الکبیر ج 5 ص 168) پھر جب رازی نے محرمات کو ان چار پر محصور قرار دیا ہے تو ان کے اس ،، حصروقصر ،، کیوجہ سے ان پر اعتراضات اور اشکالات اس مبحث میں وارد ہوئے ہیں ۔ ان کا پھرانھوں نے مفصل تذکرہ کیا ہے اور ان کے جوابات اپنے خیال میں دیئے ہیں ۔احباب باقی تفصیل وہاں دیکھ لیں ۔ اس اوپر درج عبارت کی اشکالات کو ہم اگے واضح کریں گے ان شاءاللہ تعالی ۔ اب مولانا مودودی کی عبارت دیکھ لیں ۔ وہ کچھ مذاہبِ فقہاء نقل کرنے کے بعد اپنا نقطہ نظریوں پیش کرتے ہیں کہ ،، ان مختلف اقوال اوران کے دلائل پر غور کرنے سے یہ بات صاف معلوم ہوتی ہے کہ دراصل شریعتِ الہی میں قطعی حرمت ان چار ہی چیزوں کی ہے جن کا ذکر قران میں کیا گیا ہے ۔ ان کے سوا دوسری حیوانی غذاؤں میں مختلف درجوں کی کراہت ہے ۔ جن چیزوں کی کراہت صحیح روایات کے مطابق نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے وہ حرمت کے درجے سے قریب ترہے۔اورجن چیزوں میں فقہاء کرام کا اختلاف ہواہے ان کی کراہت مشکوک ہے ( تفھیم القران ج1ص 593) مگر جناب غامدی تو قران اور اپنی ،، مزعوم ،، سنتِ متواترہ کے علاوہ کسی چیز کو حرام ہی نہیں مانتے ۔ اس لیے ان کا راستہ ادھر آکر مولانا مودودی اور امامِ رازی سے جدا ہوجاتا ہے (3) تیسری بات ہم جناب غامدی کی اصل عبارت کے حوالے سے یہ کرنا چاہتے ہیں کہ اس آیت میں قصر وحصر تو بہرحال موجود ہے جس کا انکار نہیں ہو سکتا ۔ مگرسوال یہ ہے کہ پہلے دلائل سے یہ بتائے جناب کہ ان آیات میں قصر حقیقی یا کہ اضافی ہے ؟ اور پھر دلائل سے یہ بتائے کہ اضافی میں پھر قصر ،، قصرِ قلب ہے یا قصرِافراد ہے ، یا پھر قصرِتعیین ہے ؟ پھر یہ بتائے کہ ان تین قصروں میں تخصیص کس کے بنسبت ہوتی ہے ؟ آپ نے اپنی بات تو بیان کی ہے مگر ان چیزوں کی کوئی وضاحت نہیں کی ہے ۔ ھمارے نزدیک یہاں قصرِقلب ہے جس کی دلیل یہ ہے کہ مشرکین ان چار چیزوں کو جائز سمجھتے تھے جیساکہ ہم نے گذشتہ مباحث میں اس بات کی تفصیل کی ہے ۔ تو جب حقیقت یوں ہے تو پھر دوسرے ،، محرم جانوروں ،، کی ان آیات میں کوئی نفی موجود نہیں ہے الا یہ کہ جناب غامدی فقہاء کرام اورعلماء کی عداوت میں علمِ بلاغت کی نفی میں بھی جت جائیں ( 4) چوتھی بات یہ ہے کہ یہ بات اگر جناب غامدی نہ مانیں تو پھر خود ان کو بھی مشکل پیش آئے گی کہ ،، قران نے تو صرف یہ چار جانور حرام نہیں کیے ہیں جیسا کہ جناب غامدی کافرمان گذرا ہے۔، بلکہ محرم جانوروں کی پانچویں قسم بھی بیان کی ہے ۔ اور وہ ہے ،، وماذبح علی النصب ( المائدہ 3) ،، اور وہ حیوانات جو استانوں پر ذبح ہوجائیں ، وہ بھی حرام ہیں ،، ۔جناب غامدی اپنے ،، استاد امام ، سے اس ٹکڑے کی تشریح یوں نقل کرتے ہیں کہ ،، نصب ، تھان اوراستھان کو کہتے ہیں ۔ عرب میں ایسے تھان اور استھان بے شمار تھے جہاں دیویوں ، دیوتاؤں ، بھوتوں ، جنوں کی خوشنودی کے لیے قربانیاں کی جاتی تھیں ۔ قران نے اس قسم کے ذبیحے بھی حرام قراردیئے ۔قران کے الفاظ سے یہ بات نکلتی ہے کہ ان کے اندر حرمت مجرد بارادہِ تقرب وخوشنودی استھانوں پر ذبح کیے جانے سے ہی پیدا ہوجاتی ہے ۔ اس سے بحث نہیں ہے کہ ان پر نام اللہ کا لیا گیا ہے یاکسی غیراللہ کا ۔اگر غیراللہ کانام لینے کے سبب سے ان کو حرمت لاحق ہوتی توان کے علیحدہ ذکر کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔ اوپر ، مااھل لغیراللہ بہ ، کا ذکرگذرچکا ہے وہ کافی تھا ۔ہمارے نزدیک اسی حکم میں وہ قربانیاں بھی داخل ہیں جومزاروں اورقبروں پرپیش کی جاتی ہیں ۔ ان میں صاحبِ مزار اورصاحبِ قبرکی خوشنودی مدنظرہوتی ہے ۔ ذبح کے وقت چاہے نام اللہ کالیا جائے یا صاحبِ قبرومزار کا ان کی حرمت میں نام کودخل نہیں بلکہ مقام کوحاصل ہے ( البیان ج1 ص 594) اور یہ قاعدہ تو اطفالِ مکتب کو بھی معلو ہے کہ جب ایک عام نص اورآیت سے ایک بار تخصیص ہوجاتی ہے تو اس سے دوبارہ بالقیاس اور خبرِ واحد سے بھی تخصیص کرسکتے ہیں ۔اسی طرح قران میں دوسری جگہ اور حیوانات کو بھی حرام قرادیا گیا ہے ۔اللہ تعالی نے فرمایا ہے ،، ولاتاکلوا ممالم یذکراسم علیہ ( انعام 121) یعنی ان حیوانات کو بھی نہ کھاو جن پراللہ کا نام بوقتِ ذبح نہ لیا گیا ہو ،، اس لیے ہم کہتے ہیں کہ جب تخصیص اس قرانی آیت کی ہوگئی ہے تو پھر ،، محرم جانوروں ،، میں ،، کچلی والے درندے ،، اور ،، چنگال والے پرندے ،، سب ہی شامل ہیں ۔ مگر ہماری یہ بات جناب غامدی کہاں اتنی بآسانی تسلیم کر سکتے ہیں کیونکہ ان کا اوپرمذکورہ ،، قاعدہ ،، پھر ٹوٹ جائے گا ۔اس لیے انھوں نے اس بات اوران اعتراضات کو تسلیم کرنے کے بجائے دوسرا راستہ اختیار کیا ہے۔
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
جاوید غامدی کی تکفیری مہم: وحدت الوجود اور دبِستانِ شبلی
نادر عقیل انصاری اسلامی تاریخ میں یونان و روم کے فکری تصورات کی یورش،...
حدیثِ عمار رضی اللہ عنہ
ایڈمن آف اسلام اینڈ ڈائورسٹی حدیث نبوی، حدیث عمار (رض) ہمارے لئے قطعی نص...
اتہامِ انکارِ حدیث اور غامدی حلقے کی پہلو تہی
محمد خزیمہ الظاہری غامدی حلقہ انکار حدیث کی صاف تہمت سے اس لئے بچ نکلتا...