حسان بن عل اَفَحُكْمَ الْجَاهِلِیَّةِ یَبْغُوْنَؕ-وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ (سورۃ المائدہ آیت 50)تو کیا جاہلیت کا حکم چاہتے ہیں اور اللہ سے بہتر کس کا حکم یقین والوں کے...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 1)
مکتبِ غامدی ، حدیث اور فہمِ قرآن
حسان بن علی اگر حدیث قرآن کے خلاف ہو تو اسے (درایتا) غیر معتبر ٹھہرایا جاتا ہے لیکن یہ تعین کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ یہ جانا جائے کہ آيا حدیث واقعتا قرآن کے خلاف ہے یا آپ کے فہم قرآن کے خلاف۔ غزوہ بدر سے متعلق مولانا اصلاحی کا نقطہ نظر یہ ہے کہ مسلمان ابتدا ہی سے قریش...
غامدی صاحب کے نظریۂ حدیث کے بنیادی خد و خال
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد کئی احباب نے حدیث کے متعلق غامدی صاحب کے داماد کی چھوڑی گئی نئی پھلجڑیوں پر راے مانگی، تو عرض کیا کہ غامدی صاحب اور ان کے داماد آج کل میری کتاب کا نام لیے بغیر ان میں مذکور مباحث اور تنقید کا جواب دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھیں یہ کوشش کرنے دیں۔...
غلبہ دین : غلطی پر غلطی
حسن بن علی ياأيها الذين آمنوا كونوا قوامين لله شهداء بالقسط ولا يجرمنكم شنآن قوم ألا تعدلوا اعدلوا هو أقرب للتقوى ترجمہ: اے ایمان والو اللہ کے حکم پر خوب قائم ہوجاؤ انصاف کے ساتھ گواہی دیتے اور تم کو کسی قوم کی عداوت اس پر نہ اُبھارے کہ انصاف نہ کرو، انصاف کرو، وہ...
سنت ، بیانِ احکام اور غامدی صاحب ( قسط دوم)
حسن بن عل غامدی صاحب کے اصول حدیث قرآن میں کسی قسم کا تغیر اور تبدل نہیں کر سکتی (یعنی نہ تنسیخ کر سکتی ہے نہ تخصیص اور یہی معاملہ مطلق کی تقيید كا بھی ہے) کی روشنی میں حدیث قرآن کے مطلق (لفظ) کی تقيید نہیں کر سکتی یعنی ان کے اصول کی روشنی میں مطلق (لفظ) کی تقيید بھی...
سنت ، بیانِ احکام اور غامدی صاحب ( قسط اول)
حسن بن علی غامدی صاحب کا فکر فراہی کے تحت یہ دعوی ہے کہ حدیث قرآن پر کوئی اضافہ نہیں کر سکتی (نہ تخصیص کر سکتی ہے نہ تنسیخ) اور چونکا رسول کی ذمہ داری بیان احکام مقرر کی گئی ہے (لتبين للناس ما نزل عليهم؛ ترجمہ: تاکہ آپ لوگوں کے لیے بیان کر دیں جو آپ پر نازل ہوا) اور...
مولانا واصل واسطی
ہم نے یہ بات اپنی مختلف پوسٹوں میں صراحت سے بیان کی ہے ، کہ جناب جاوید غامدی، غلام احمدپرویز کی طرح بالکل منکرِحدیث ہیں ۔البتہ ان کا یہ فلسفہ پیچ درپیچ ہے ، وہ اس لیے کہ انھوں نے پرویز وغیرہ کا انجام دیکھ لیا ہے ، اب اس برے انجام سے وہ بچنا چاھتے ہیں ، ہم ان کی حدیث کے متعلق تحقیق و عبارات اپنے احبابِ کرام جناب حافظ شاھد رفیق صاحب اور جناب حافظ خبیب صاحب وغیرہ کے حکم پرذراتفصیل سے پیش کرتے ہیں ، لیکن اس سے پہلے دوباتیں بطورِاصول اس مبحث میں یاد رکھنے کے ہیں (1) پہلی بات یہ ہے کہ احادیث پر تنقید کرنے کے طویل سلسلے کو مطالعہ کرنے اور سمجھنے کے بعد یہ بات سامنے آتی ہے کہ احادیث پرجزوی تنقید کرنے والے لوگ بھی ماضی میں رہے ہیں ، اور کلی تنقید والے بھی ، جزوی تنقید میں آیمہِ محدثین بھی ہوئے ہیں ، اور متکلمین وفلاسفہ بھی ، ان تین طبقات میں آیمہِ محدثین نے جو تنقیدات واعتراضات بعض آحادیث پر کیے ہیں ، وہ ہمارے اس مبحث سے بالکل خارج ہیں ، کیونکہ وہ خود اہلِ فن تھے ، اور فن کے اصول کے یا پھر ان کے انطباق کے پیشِ نظر ان لوگوں نے ان آحادیث پر تنقیدات کیے ہیں ، بعض نکیرات وایرادات میں ناقدین کو ترجیح عندالمحققین حاصل ہوئی ہے ، اوربعض دیگر میں اصحاب الکتب المؤلفہ کو ، لھذا ان اعتراضات کو انکارِ حدیث سے تعبیر کرنا یا تو جہالت کا مظاہرہ ہے یا پھرضدوعناد کانتیجہ ہے (2) دوسری اصولی بات یہ ہے کہ انہی تنقیدات اور اعتراضات کے سلسلے میں متکلمین یعنی معتزلہ اشاعرہ و ماتریدیہ وغیرہم نے بھی بعض ان احادیث پراعتراضات کیے ہیں ، جو ان کے خیال میں اللہ تعالی کے لیے جسمیت اوراعضاء ثابت کرتے ہیں ، مگر یہاں بھی اتنی بات یاد رہنی چاہیے کہ اس طبقے کے اعتراضات بھی جزوی ہیں ، کلی احادیث پرانھوں نے منکرینِ حدیث کی طرح تیشہ نہیں چلایا ہے ، ان لوگوں نے بعض مقامات میں انکارِحدیث کرنے کے بجائے تاویلاتِ حدیث کا سہارالیاہے ، احبابِ کرام جانتے ہیں ، کہ متکلمین کی تاویلات فقہاء کرام کی تطبیقی تاویلات سے یکسر مختلف ہوتی ہیں ، کیونکہ ان متکلمین کی یہ ،، تاویلات ،، فی الحقیقت ،، استدراکی ،، تاویلات ہوتی ہیں ، کہ وہ اپنے خیال میں ان آحادیث کے متبادر مفہوم کو غلط اورباطل جانتے ہیں ، پھر اسے لوگوں کے لیے قابلِ قبول بنانے کے لیے اس کی تاویل کرتے ہیں ، ہم لوگ ( یعنی اہلِسنت ) تطبیقی تاویلات کے تو قائل ہیں ، بشرطِ کہ وہ الفاظ تاویل کے محتمل ہوں ، اورتاویلِ بھی قریب ہو، اگر وہ لوگ تاویلِ بعید اورتاویلِ ابعد کرتے ہوں ، تب ہم انھیں بھی استدراکی تاویلات کی طرح رد کرینگے ، کیونکہ ،، استدراکی تاویلات ،، کو ہم محض گمراہی اور ضلالت سمجھتے ہیں اس لیے کہ ان متون میں تاویلات کی بقولِ ابوحامد غزالی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی ، انھوں نے لکھا ہے کہ ( ولابد من التنبیہ علی قاعدةاخری وھو ان المخالف قدیخالف نصا متواترا( کالقران مثلا ) ویزعم انہ مؤول ولکن ذکر تاویلہ لاانقداح لہ اصلا فی اللسان لاعلی بعد ولاعلی قرب فذالک کفر ،، فیصل التفرقہ ص 90،،) جیسے ہمارے متکلمین ،، قبضہ ،، ید ،، اصبع ،، ساعد ،، وغیرہ سب کی تاویل طاقت اور قوت سے کرتے ہیں ، اب ان لوگوں کےخیال میں یا تو اللہ تعالی کلام پر قادر نہیں ہے ، یا پھر وہ لوگ اس کلام پر زبردستی کرتے ہیں ، کسی معنی کے لیے مختلف الفاظ کا آنا بالکل الگ مسئلہ ہے کہ وہ توفصاحت اور بلاغت کہلاتاہے ، مگر ایک ہی عضو کے مختلف اجزاء کو ایک مفہوم کے لیے مجبورا استعمال کرنا عجیب ترین کام ہے ، پھر کسی لفظ کا نفسِ استعمال الگ مسئلہ ہے ، خاص ترکیب میں استعمال ہونا بالکل الگ مسئلہ ہے ، یہ لوگ اس بات کا بھی اہتمام نہیں کرتے ہیں گویا پہلے لفظ میں احتمال پھر استعمال اور پھر خاص اس ترکیب میں استعمال یہ تین اصول ہیں ، فخرِ رازی نے الکبیر میں اس بات کو شرائطِ تاویل میں سے قرار دیاہے ، مگر متکلمین دورانِ تاویل میں اس کی قطعی پروا نہیں کرتے ہیں ، بہت سے اکابرِ اشاعرہ نے حدیث میں وارد لفظ ،، قدم ،، کی تاویل ،، جبار اورعاتی رجل ،، سے کی ہے ، ہم اختصار کے سبب ان کے حوالے نہیں دیتے ہیں ، اب کوئی بندہ ان تین مذکورہ شرائط پراس تاویل کو منطبق کرکے ہمیں دکھادیں ؟ کبھی نہیں دکھاسکتے ہیں ولوکان بعضھم لبعض ظھیرا ، وجہ یہ ہے کہ یہ تطبیقی تاویل نہیں ہے بلکہ استدراکی تاویل ہے ، اب ایسے لوگوں کا کیاحکم ہے جو ایسی تاویلات کرتے ہیں ؟ تو مختصرا عرض یہ ہے کہ ایسے مسائل میں ابوحامدغزالی وغیرہ نے ،، تضلیل وتبدیع ،، کی اجازت دی ہے ، وہ کہتے ہیں ، کہ تاویل بضرورتِ استحالہ ہوگی ، پہلے وجو دِذاتی ، پھروجودِ حسی ، پھر اس کے بعد وجودِعقلی یاخیالی ہوگی۔ اس کے بعد وجودِشبھی میں تاویل ہوگی ، ہرمابعد کے درجے تک تب جایا جائے گا کہ پہلا درجہ متعذرہو ، ضرورتِ برھان کے بغیراوپر کے درجے سے عدول کرکے نیچلے درجے پرجانا کسی کے لیے جائز نہیں ہے ، اس کےبعد لکھتے ہیں ( فیرجع الاختلاف علی التحقیق الی البراھین اذ یقول الحنبلی لابرھان علی استحالة اختصاص الباری بجھة فوق ویقول الاشعری لابرھان علی استحالة الرؤیة وکان کل واحد لایرضی بماذکرہ الخصم ولایراہ دلیلا قاطعا وکیف ماکان فلاینبغی ان یکفرکل فریق خصمہ بان یراہ غالطا فی البرھان ،، نعم یجوز ان یسمیہ ضالا ومبتدعا ،، فیصل التفرقہ ص85) اس بات کی مکمل تفصیل کے لیے دوسری جگہ کا انتظار کرنا ہوگا ۔ وہاں ہم دیگر مصنفین کی بھی اسی طرح کی عبارات پیش کرینگے ان شاءاللہ ، خلاصہ اس بات کا یہ ہوا کہ جو لوگ استدراکی تاویلات کرتے ہیں ، ان کو ضال اور مبتدع کہنے کی اجازت ہے ، اگر کوئی احتیاط کرتا ہے توبھی درست ہے ، یہاں تک یہ بات ہو گئی کہ بعض احادیث پر بعض اوقات جزوی تنقیدات کرنے سے کوئی شخص اصطلاحی منکرِحدیث نہیں بنتاہے کیونکہ وہ ان تنقیدات کے باوجود حدیثِ رسول کو ماخذِدین اورمصدرِ شریعت مانتے ہیں ، اگرچہ بعض پرجوش داعی لوگ تغلیظا انھیں بھی بعض اوقات منکرِحدیث قرار دیتے ہیں ، یہ بعض لوگوں کا مسئلہ ہوتا ہے ، سب کا نہیں ہوتا ، پھر تغلیظ کی وجہ سے ہوتہھے بطورِ اصطلاح وہ ایسا نہیں کہتے ہیں ، مگر جاوید غامدی کا مسئلہ ان اوپر مذکور لوگوں کی طرح ،، جزوی انکارِحدیث ،، کامسئلہ نہیں ہے ، وہ حدیث کے کلی منکر ہیں ، وہ بالکلیہ حدیثِ رسول کو ماخذِ قانون اور اورمصدرِ شریعت نہیں مانتے ہیں ، انھوں نے مختلف خود ساختہ اصطلاحیں بنائی ہیں ، سنت اور حدیث کو الگ الگ کیاہے ، آگے ہم اس کی معمولی تفصیل کرینگے ، تاکہ کوئی ہماری اس بات کو محض ،، مولویانہ فتوی ،، سمجھ کر نظر انداز نہ کریں ، بلکہ اپنے دین اور آخرت کی فکر اورحفاظت کرنے کی کوشش کریں۔
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
پردہ اور غامدی صاحب
حسان بن عل اَفَحُكْمَ الْجَاهِلِیَّةِ یَبْغُوْنَؕ-وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ...
مکتبِ غامدی ، حدیث اور فہمِ قرآن
حسان بن علی اگر حدیث قرآن کے خلاف ہو تو اسے (درایتا) غیر معتبر ٹھہرایا...
غامدی صاحب کے نظریۂ حدیث کے بنیادی خد و خال
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد کئی احباب نے حدیث کے متعلق غامدی صاحب کے داماد کی...