تراث ، وراثت اور غامدی صاحب

Published On October 19, 2024
( اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط دوم

( اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط دوم

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد پچھلی قسط کے اختتام پر لکھا گیا کہ ابھی یہ بحث پوری نہیں ہوئی، لیکن غامدی صاحب کے حلقے سے فوراً ہی جواب دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اگر جواب کی طرف لپکنے کے بجاے وہ کچھ صبر سے کام لیتے اور اگلی قسط پڑھ لیتے، تو ان حماقتوں میں مبتلا نہ ہوتے جن میں...

(اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط اول

(اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط اول

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ حج اور جہاد کی فرضیت صرف اسی کےلیے ہوتی ہے جو استطاعت رکھتا ہو۔ بظاہر یہ بات درست محسوس ہوتی ہے، لیکن اس میں بہت ہی بنیادی نوعیت کی غلطی پائی جاتی ہے اور اس غلطی کا تعلق شرعی حکم تک پہنچنے کے طریقِ کار سے ہے۔ سب سے پہلے...

جہاد، قادیانی اور غامدی صاحب، اصل مرض کی تشخیص

جہاد، قادیانی اور غامدی صاحب، اصل مرض کی تشخیص

حسان بن علی بات محض حکمت عملی کے اختلاف کی نہیں کہ مسلمان فی الحال جنگ کو چھوڑ رکھیں بلکہ بات پورے ورلڈ ویو اور نظریے کی ہے کہ غامدی صاحب کی فکر میں مسلمانوں کی اجتماعی سیادت و بالادستی اساسا مفقود ہے (کہ خلافت کا تصور ان کے نزدیک زائد از اسلام تصور ہے)، اسى طرح...

مولانا فراہی کی سعی: قرآن فہمی یا عربی دانی ؟

مولانا فراہی کی سعی: قرآن فہمی یا عربی دانی ؟

ڈاکٹر خضر یسین مولانا فراہی رحمہ اللہ کی عمر عزیز کا بیشتر حصہ قرآن مجید کی خدمت میں صرف ہوا ہے۔ لیکن یہ قرآن مجید کے بجائے عربی زبان و ادب کی خدمت تھی یا تخصیص سے بیان کیا جائے تو یہ قرآن مجید کے عربی اسلوب کی خدمت تھی۔ قرآن مجید کا انتخاب صرف اس لئے کیا گیا تھا کہ...

خدا پر ایمان : غامدی صاحب کی دلیل پر تبصرہ اور علم کلام کی ناگزیریت

خدا پر ایمان : غامدی صاحب کی دلیل پر تبصرہ اور علم کلام کی ناگزیریت

ڈاکٹرزاہد مغل علم کلام کے مباحث کو غیر ضروری کہنے اور دلیل حدوث پر اعتراض کرنے کے لئے جناب غامدی صاحب نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قرآن سے متعلق دیگر علوم جیسے کہ اصول فقہ، فقہ و تفسیر وغیرہ کے برعکس علم کلام ناگزیر مسائل سے بحث نہیں کرتا اس لئے کہ...

غزہ، جہاد کی فرضیت اور غامدی صاحب

غزہ، جہاد کی فرضیت اور غامدی صاحب

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب سے جہاد کی فرضیت کے متعلق علماے کرام کے فتوی کے بارے میں پوچھا گیا، تو انھوں نے تین صورتیں ذکر کیں:۔ایک یہ کہ جب کامیابی کا یقین ہو، تو جہاد یقینا واجب ہے؛دوسری یہ کہ جب جیتنے کا امکان ہو، تو بھی لڑنا واجب ہے اور یہ اللہ کی طرف سے نصرت...

حسن بن علی

تقسیم میراث كى بعض صورتوں میں بالاتفاق یہ صورتحال پیش آتی ہے کہ جب ورثاء کے حصے  ان کے مجموعى مفروض نصیب سے بڑھ جاتے ہیں تو ایسی صورتحال تزاحم کی صورتحال ہے يعنى ایسے میں تمام ورثاء کو اپنے مقررہ حصے دینا ممکن نہیں رہتا.

جیسے ایک عورت نے اپنے پیچھے شوہر ماں باپ اور دو بیٹیاں چھوڑی تو اگر ہر حصے کا فیصدی تناسب دیکھا جائے تو وہ کچھ اس طرح ہے. 25 فیصد شوہر کے لیے، 16.6 فیصد باپ کے لیے، 16.6 فیصد ماں کے لیے، 66.6 فیصد بیٹیوں کے لیے. لہذا اگر ان سب کو جمع کیا جائے تو حاصل 124.8 فیصد ٹھہرتا ہے جو کہ 100 فیصد سے زیادہ ہے یعنی عملا ورثاء کو ان کے حصے بغیر کمی بیشی دینا ممکن نہیں.

جس کا حل مذاہب اربعہ کے ہاں یہ تجویز کیا گیا کہ تمام حصوں میں برابر نقص داخل کر دیا جائے جسے عول سے تعبیر کیا جاتا ہے (شوہر = 20، باپ = 13.3، ماں= 13.3، بیٹیوں = 53.3) اور یہ مسلک جمہور صحابہ سے مروی ہے جبکہ ظاهريہ اور شیعہ امامیہ کے ہاں اس کا حل یہ ہے کہ تمام ورثاء کے حصوں پر نقص داخل کرنے کی بجائے متعین طبقے پر نقص داخل کیا جائے جیسے بیٹیاں بہنیں اور یہ مسلک حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے (شوہر = 25، باپ =16.6، ماں= 16.6، بیٹیوں = 41.8).

اور ایک طریقہ جناب جاوید احمد غامدی صاحب نے بھی ایجاد کیا جس کے نتیجے میں نصوص کو اپنی مرضی سے کچھ ایسے تاویل دى گئی کہ حصوں اور مفروض نصیب کے مابين تزاحم سرے سے وجود میں ہی نہیں آتا لیکن ان كى ساری ریاضت کا حاصل یہ ہے کہ کسی بھی طور اپنی دانست میں ریاضی کو درست کر لیا جائے چاہے اس کے نتیجے میں قران کے منطوق سے روگردانی ہی کیوں نہ کرنی پڑے. قرآن اپنے الفاظ میں بالکل واضح ہے ثلثا ما ترك (جو میت نے چھوڑا) یعنی کل مال کا دو تہائی نہ کہ بچے ہوئے مال کا دو تہائی.

چنانچہ غامدی صاحب کے نزدیک بیٹیوں کو ہر صورت (زیر نظر مثال سے قطع نظر) ترکے کے فاضل حصے (ما بقي) میں سے دو تہائی دیا جائے گا نہ کہ کل ترکے کا دو تہائی. لیکن زیر نظر مثال میں ان کی ریاضی سے گزر کر بھی کچھ فیصد حصہ (14) تقسیم ہونے سے بچ جاتا ہے. (شوہر = 25، باپ =16.6، ماں= 16.6، بیٹیوں= 27.7). اس سے بڑھ کے یہ انہوں نے مرنے والے (مورث) کے لیے یہ اختیار بھی مانا ہے کہ وه کسی وارث کے حق میں اس زائد حصے کی وصیت کر دے.

اسی طرح تقسیم میراث کی بعض دیگر صورتیں جن میں امت 1400 سال سے تزاحم کے وجود کا اقرار کرتی چلی آئی ہے اسے اپنے تئیں ختم کرنے کے لیے غامدی صاحب نے سورۃ النساء 12 اور آیت 176 كى من مانی تفسیر کی حالانکہ بالاتفاق سورۃ النساء کی آیت 12 ماں شریک بہن بھائیوں کے حصے سے متعلق ہے اور اسی سورت کی آیت 176 باپ شریک اور حقیقی بہن بھائیوں کے حصے سے متعلق. اس تقيید (ماں شریک باپ شریک حقیقی بہن بھائی) کو قراءات میں سے مانا جائے یا وہ تفسیری اضافے جو کہ قراءات میں درج ہوئے، دونوں صورتوں (اطلاق کی یہ تقيید اصلا ہو یا الحاقا) میں اس کا منقول ہونا ایک طے شدہ اور مسلم امر ہے لہذا اہل تشیع جو کہ حفص کے علاوہ دیگر قراءات کے قرآن ہونے کے قائل نہیں ان کے نزدیک بھی اس کا منقول ہونا ایک مسلم امر ہے. لہذا اگر اسے محض قراءات کا مسئلہ بنا کر رد کرنا ہوتا تو غامدی صاحب سے بہت پہلے یہ کام اہل تشیع کر چکے ہوتے.

چنانچہ وراثت سے متعلق آیات کا مجمع علیہ فہم (جس کی بابت سنی شیعہ سب متفق ہیں) اس بات پر منتج ہے کہ تقسیم وراثت كى بعض صورتوں میں حصوں اور مفروض نصیب کے مابين تزاحم كا واقعہ ہونا ناگزیر ہے. رہی بات اب اس تزاحم کو دور کیسے کیا جائے تو یہ محل اجتہاد تھا جس میں ایک طریقہ تو یہ اختیار کیا گیا کہ سب ورثاء کے حصے میں برابر تناسب کے ساتھ کمی کی جائے اور دوسرا طریقہ یہ کہ متعین ورثاء کے تناسب میں کمی کی جائے. لیکن سرے سے تزاحم واقع ہی نہ ہو تو زبان و بیان کو جاننے والوں (سلفا وخلفا) کو تو یہ سمجھ میں نہیں آیا لیکن لیکن یہ غامدی صاحب ہی ہیں جن کے نزدیک تزاحم کى عدم موجودگی بغیر تکلف دیکھی جا سکتی ہے.

واضح رہے کہ دو چیزوں میں فرق ہے ایک تزاحم کا وجود تو یہ محل اجتہاد نہیں اور دوسرا تزاحم کا حل تو یہ بے شک محل اجتہاد رہا ہے اور فریقین (سنى اور امامية ) كا اس کی بابت مختلف زاویہ نظر رہا ہے لیکن غامدی صاحب نے وہاں جا کے اجتہاد کیا جہاں تو سرے سے اجتہاد کا سوال ہی نہیں جہاں زبان و بیان کے حوالے سے سرے سے كوئى اشكال موجود ہی نہیں چنانچہ متعدد روایات اس تزاحم کی موجودگی پر دال ہیں.

غامدی صاحب کی اس ایجاد کے پیچھے جو سبب کار فرما ہے وہ انہی کے نزدیک یہ ہے کہ جب قرآن نے ورثاء کے حصے مقرر کر دیے تو ان میں کمی بیشی کا کوئی جواز نہیں لیکن کوئی ان سے یہ پوچھے کہ کیا قرآن کے الفاظ اور اس کے متفقہ مدلول کے بارے میں انسانی کمی بیشی روا ہے. اور جہاں تک ان کا یہ اشکال ہے کہ قرآن کے مقرر کردہ حصوں میں کمی بیشی درست نہیں، تو جاننا چاہیے کہ (فردا فردا) ورثاء سے متعلق قرآن کے مقرر کردہ حصے دوسرے ورثاء کے ساتھ مل کر اپنا تعین حاصل کرتے ہیں. لہذا کبھی تو حجب حرمان کی صورت پیش آتی ہے تو کبھی حجب نقصان کی (اور یہ امر خود قرآن کے بیان سے واضح ہے) اور بسا اوقات ایسی صورتحال کا بھی سامنا ہوتا ہے جس میں سهام اور نصيب کے مابين تزاحم واقعہ ہوتا ہے تو ایسی صورت میں ورثاء کے حصے برابر تناسب کی کمی (يا کسی مخصوص وارث کے حجب نقصان) کے ساتھ اپنا تعین حاصل کرتے ہیں. جیسے بالاتفاق ایسی صورت بھی پیش آتی ہے جس میں ورثاء کے حصے مفروض نصیب سے کم ہو جاتے ہیں تو ایسی صورت میں مقرر کردہ حصے اضافے کے ساتھ اپنا تعین حاصل کرتے ہیں (يعنى رد کے قانون کا اطلاق کیا جاتا ہے).

بل كذبوا بما لم يحيطوا بعلمه (يونس 39)
بات یہ ہے کہ جس چیز کا وہ اپنے علم کے ذریعے احاطہ نہیں کر سکے ۔ اسے انہوں نے جھٹلا دیا۔

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…