کیا مسئلہ “ربط الحادث بالقدیم” کا دین سے تعلق نہیں؟ غامدی صاحب کا حیرت انگیز جواب

Published On February 25, 2025
غزہ، جہاد کی فرضیت اور غامدی صاحب

غزہ، جہاد کی فرضیت اور غامدی صاحب

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب سے جہاد کی فرضیت کے متعلق علماے کرام کے فتوی کے بارے میں پوچھا گیا، تو انھوں نے تین صورتیں ذکر کیں:۔ایک یہ کہ جب کامیابی کا یقین ہو، تو جہاد یقینا واجب ہے؛دوسری یہ کہ جب جیتنے کا امکان ہو، تو بھی لڑنا واجب ہے اور یہ اللہ کی طرف سے نصرت...

غامدی صاحب کا ایک اور بے بنیاد دعویٰ

غامدی صاحب کا ایک اور بے بنیاد دعویٰ

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد اپنی ملامت کا رخ مسلسل مسلمانوں کی طرف کرنے پر جب غامدی صاحب سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ ظالموں کے خلاف بات کیوں نہیں کرتے، تو فرماتے ہیں کہ میری مذمت سے کیا ہوتا ہے؟ اور پھر اپنے اس یک رخے پن کےلیے جواز تراشتے ہوئے انبیاے بنی اسرائیل کی مثال دیتے ہیں...

فکرِ فراہی کا سقم

فکرِ فراہی کا سقم

ڈاکٹر خضر یسین مولانا فراہی رحمہ اللہ کی عربی دانی کا انکار نہیں اور نہ روایتی علوم کی متداول تنقید میں ان جواب تھا۔ لیکن وہ تمام فکری تسامحات ان میں پوری قوت کے ساتھ موجود تھے جو روایتی مذہبی علوم اور ان کے ماہرین میں پائے جاتے ہیں۔ عربی زبان و بیان کے تناظر میں قرآن...

استفتاء اور فتوی سے اتنی وحشت کیوں؟

استفتاء اور فتوی سے اتنی وحشت کیوں؟

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد   وہی ہوا جس کی توقع تھی! کل رات کچھ سوالات اہلِ علم کے سامنے رکھے، اور آج صبح بعض مخصوص حلقوں سے اس طرح کی چیخ و پکار شروع ہوگئی ہے: آپ غزہ کے متعلق دینی رہنمائی حاصل کرنے کےلیے سوالات کیوں پوچھ رہے ہیں؟ اسی طرح کے سوالات پر فتوی دیا گیا،...

نائن الیون اور ماڈریٹ اسلام

نائن الیون اور ماڈریٹ اسلام

احمد الیاس نائین الیون کے بعد امریکہ نے کئی مسلمان ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر 'ماڈریٹ اسلام' کے پروجیکٹس شروع کیے۔ برنارڈ لوئیس، جان ایسپسیٹو جیسے مستشرقین اور 'اسلام ایکسپرٹس' کی رہنمائی بھی اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کو حاصل تھی۔ پاکستان میں بھی مشرف رجیم کی معاونت...

اہل غزہ کے خلاف بے بنیاد فتوی

اہل غزہ کے خلاف بے بنیاد فتوی

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد اس”فتویٰ“ میں سورۃ الانفال کی آیت 72 سے کیا گیا استدلال بالکل ہی غلط ہے۔ پہلے یہ آیت پوری پڑھ لیجیے (اس آیت کا اور نیچے دی گئی تمام آیات کا ترجمہ مولانا امین احسن اصلاحی کا ہے):۔إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَهَاجَرُواْ وَجَٰهَدُواْ بِأَمۡوَٰلِهِمۡ...

ڈاکٹر محمد زاہد مغل

محترم غامدی صاحب سے جناب حسن شگری صاحب نے پروگرام میں سوال کیا کہ آپ وحدت الوجود پر نقد کرتے ہیں تو بتائیے آپ ربط الحادث بالقدیم کے مسئلے کو کیسے حل کرتے ہیں؟
اس کے جواب میں جو جواب دیا گیا وہ حیرت کی آخری حدوں کو چھونے والا تھا کہ اس سوال کا جواب دینا دینی لحاظ سے ضروری نہیں، لہذا میں جواب نہیں دوں گا (ساتھ ہی انہوں نے یہ مثال بھی بیان فرمائی کہ مثلا حضرت علی خلیفہ تھے یا نہیں اس کا جواب دینا دینی ضرورت نہیں، گویا یہ دونوں ایک قسم کی اہمیت کے حامل مسائل ہیں)۔ اس جواب سے معلوم ہوتا ہے گویا غامدی صاحب اس مسئلے کو کوئی فلسفیانہ موشگافی وغیرہ سمجھتے ہیں۔ دینیات کے مجھ سے طالب علموں کے لئے دین کے ایک بنیادی ترین مسئلے سے متعلق ان کا یہ جواب گریز اور ادھورے پن کے سوا کچھ نہیں۔ اس جواب میں کئی سطح پر مسائل ہیں، مثلاً:
1) امت مسلمہ کے علما کا یہ موقف ہے کہ عقل و نقل میں تضاد نہیں، تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس بنیادی ترین مسئلے پر عقل و نقل میں ہم آہنگی کی کیفیت کیا ہے؟ چنانچہ وحدت الوجود پر نقد کا شوق پورا کردینے سے اس سوال کا کوئی جواب فراہم نہیں ہوتا یہاں تک کہ متبادل بھی فراہم کیا جائے۔
2) اس مسئلے کا براہ راست تعلق قرآن مجید میں مذکور لفظ “خلق” اور “خالق” کے معنی سے ہے، یعنی خدا کے خالق ہونے کا کیا مطلب ہے؟ مسلم فلاسفہ و متکلمین اس بارے میں مختلف الخیال ہیں۔ تو کیا خلق کا معنی متعین کئے بغیر اسلامی عقیدے کا تقاضا پورا ہوسکتا ہے؟ کیا قرآن کی ان سینکڑوں آیات کا مفہوم مقرر ہوسکتا ہے جن میں یہ اور اس کے قریب المعنی الفاظ آئے ہیں (مثلا “جعل”)؟ دین میں یہ مسئلہ اس قدر اہم ہے کہ اس میں اختلاف کی بنا پر امام غزالی نے فلاسفہ کی تکفیر تک کی جبکہ ہمیں بتایا جارہا ہے کہ اس کا دین سے کوئی تعلق ہی نہیں!
3) پھر ربط الحادث بالقدیم اس قدر بنیادی ہے کہ اس کی درست تفہیم پر ہی توحید و شرک کا مدار ہے۔ خدا اور مخلوق میں تعلق کی نوعیت کیا ہے؟ ان دونوں میں وجہ تمییز کیا ہے؟ کیا عالم کو قدیم کہنا شرک کو لازم ہے؟ صفات باری اور ذات میں کیا نسبت ہے؟ کیا خدا اور کائنات میں اتحاد کی نسبت ہے؟ کیا حلول کی نسبت ہے؟ کیا عینیت کی نسبت ہے؟ کیا غیریت کی نسبت ہے، اگر ہاں تو یہ غیریت کس نوعیت کی ہے (مثلاً کیا یہ زمانی و مکانی ہے)؟ یہ ہیں وہ بنیادی سوالات جن کا عنوان “ربط الحادث بالقدیم” ہے، کیا ان بنیادی ترین سوالات کا جواب دئیے بغیر توحید و شرک کا مفہوم مقرر ہوسکتا ہے؟ کیا ان کا جواب دئیے بغیر ان سب آیات کا ہم آہنگ مطلب مقرر ہوسکتا ہے جو اس ضمن میں قرآن کے اندر مذکور ہیں؟ الغرض ربط الحادث بالقدیم کا مسئلہ محض فلسفیانہ بحث نہیں ہے بلکہ مذہبی عقیدے کا وہ لازمی و بنیادی ستون ہے جس پر تمام عقائد کی عمارت قائم ہے، اس سے غفلت کا نتیجہ شرک ہو سکتا ہے۔
چنانچہ کہنا پڑتا ہے کہ ایسا جواب علمی طور پر غیر اطمینان بخش ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی عقائد کے مباحث سے نا آشنائی کا مظہر بھی ہوگا۔ دین کے ہر سنجیدہ طالب علم پر لازم ہے کہ وہ اس کا جواب دے اور اسی وجہ سے اس امت کے سب بڑے ذہنوں نے اس سوال کو بحث کا بنیادی نکتہ بنایا ہے اور عقیدے و اصول الدین کی سب کتب میں اس کا جواب دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…