جاوید احمد غامدی صاحب کا قادیانیت اور تصوف کے بارے میں کھلا تضاد

Published On October 14, 2024
جاوید غامدی کی تکفیری مہم: وحدت الوجود اور دبِستانِ شبلی

جاوید غامدی کی تکفیری مہم: وحدت الوجود اور دبِستانِ شبلی

نادر عقیل انصاری اسلامی تاریخ میں یونان و روم کے فکری تصورات کی یورش، منگولوں کے حملے، اور صلیبی جنگوں جیسے مصائب معلوم و معروف ہیں، اور ان میں مضمر خطرات کی سنگینی سے مسلمان بالعموم باخبر ہیں۔ یوروپی استعمار زہرناکی میں ان فتنوں سے بڑھ کر تھا۔ مغربی استعمار کا تہذیبی...

جاوید احمد غامدی اور بنو امیہ کے سرکاری بیانیہ کی ترجمانی

جاوید احمد غامدی اور بنو امیہ کے سرکاری بیانیہ کی ترجمانی

عامر حسینی جاوید احمد غامدی صاحب کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں ان سے حضرت علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ اور معاویہ ابن ابی سفیان کے بارے میں سوال ہوا کہ کس کا موقف درست تھا۔ اس کے جواب میں انھوں نے جو گفتگو کی اس کا لب لباب یہ تھا:۔ غامدی...

حدیثِ عمار رضی اللہ عنہ

حدیثِ عمار رضی اللہ عنہ

ایڈمن آف اسلام اینڈ ڈائورسٹی حدیث نبوی، حدیث عمار (رض) ہمارے لئے قطعی نص ہے اور رسول اللہ (ع) کی نبوت کی واضح نشانیوں میں سے ہے اور ہمارے لئے خط احمر کا درجہ رکھتی ہے،اس پر تشکیک کرنے والا ہمارے نزدیک ضال ومضل ہے – غامدی صاحب نے اس صحیح حدیث کا انکار کر کے اپنی ناصبیت...

امام النواصب جاوید غامدی

امام النواصب جاوید غامدی

احمد الیاس ہر ضلالت کی طرح ناصبیت بھی اپنی ہر بات کی تردید خود کرتی ہے۔ ایک طرف یہ ضد ہے کہ سسر اور برادر نسبتی کو بھی اہلبیت مانو، دوسری طرف انتہاء درجے کی بدلحاظی اور بدتمیزی کے ساتھ امام النواصب جاوید غامدی کہتے ہیں کہ داماد اہلبیت میں نہیں ہوتا لہذا علی بن ابی...

سیدنا علی اور سیدنا معاویہ کی سیاسی اہلیت کا تقابل

سیدنا علی اور سیدنا معاویہ کی سیاسی اہلیت کا تقابل

محمد فہد حارث محترم جاوید احمد غامدی کے سیدنا علیؓ اور سیدنا معاویہؓ کے شخصی فضائل و سیاسی اہلیت کے تقابل سے متعلق ایک ویڈیو بیان کو لیکر آج کل کافی شور مچا ہوا ہے۔ اس سے پہلے کہ ہم اس ویڈیو کے سلسلے میں جناب جاوید احمد غامدی صاحب کی شخصیت پر تبصرہ کریں جیسا کہ بیشتر...

کیا سیدنا علی کوئی مغلوب حکمران تھے ؟

کیا سیدنا علی کوئی مغلوب حکمران تھے ؟

شاہ رخ خان غامدی صاحب سیدنا علی -رضی اللہ عنہ- کی حکومت کے متعلق یہ تاثر دیے چلے آ رہے ہیں کہ سیدنا علیؓ اپنی سیاست میں ایک کمزور حکمران تھے۔ جب کہ ابھی تک یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ موصوف کے نزدیک سیاست کس چیز کا نام ہے؟ اگر غلبہ کی بات کی جائے تو وہ تو سیدنا علیؓ...

 محمد فیصل شہزاد

اگر بات یہیں تک محدود رہتی کہ آنجناب کہتے:
“مرزا نے وہی بات کی جو شروع سے صوفیاء کہتے آ رہے تھے… بلکہ ان کے کلام میں تو خدائی کے دعوے تک ملتے ہیں… تو اگر مرزا کو مرتد اورمنکر ختم نبوت کہتے ہو تو… پھر صوفیاء کے کفر کو بھی تسلیم کرو ورنہ پھر مرزا کو بھی رعایت دینی پڑے گی!”
اگر بات یہیں تک ہوتی تو ہم یہی سمجھ لیتے کہ آپ اپنے دیرینہ موقف یعنی تصوف کو اسلام سے مقابل ایک علیحدہ دین سمجھتے ہوئے دراصل مرزا پر بات رکھتے ہوئے صوفیاء کا کفر ثابت کرر ہے ہیں!
(اگرچہ یہ پھر بھی کسی طرح نہیں ہوتا، کیوں کہ صریح کفریہ عبارات، پھر صریح دعوے، اتنے صریح کہ جو انہیں نہ مانے، اسے ننگی گالیاں دی جائیں اوراس کے مقابلے میں…
… …چند مجمل عبارات، کلامی مباحث میں گنجلک اصطلاحات کا استعمال، کسی بھی قسم کا کوئی دعویٰ نہیں، اپنے مکاشفات کو ماننے کی دعوت نہیں اور نہ ماننے والوں کو کفر کی دھمکی اور گالی نہیں، پھر سب سے بڑی بات کہ زندگی کا ایک ایک پل سنت کے مطابق… … … …تو بتائیے کہ ان دونوں میں کسی قسم کی کوئی مماثلت ہے؟… ہرگز نہیں!)
٭
مگر پھر بھی ہم اسے آپ کے دیرینہ موقف کے حق میں ایک طنزیہ الزامی دلیل سمجھ کر خاموش ہو جاتے… یا دو چار جوابی پوسٹس خاص اسی تناظر میں کر لیتے… … … لیکن حضور!
آپ نے دراصل ایسا نہیں کہا ناں… !
آپ نے حیرت انگیز طور پر بالکل برعکس بات کی… آپ نے مرزا کے کفر کو ثابت کرتے ہوئے صوفیاء کو متہم نہیں کیا… … بلکہ!
آپ نے حیرت انگیز طور پر اپنے دیرینہ موقف سے 180 ڈگری کا یوٹرن لیتے ہوئے… … … 
اس کے بالکل برعکس
صوفیاء کے گنجلک کلام سے دلیل دیتے ہوئے مرزا کو رعایتی نمبر دینے کی کوشش کی… آپ نے صاف کہا کہ وہ نبوت کا داعی نہیں تھا… ظلی بروزی تو تصوفیانہ اصطلاحات تھیں… جنہیں سمجھا نہیں گیا… آپ نے صاف کہا کہ:
“مرزاغلام احمد قادیانی صاحب کی جو تحریریں ہیں، ان میں بصراحت نبوت کےدعوے کی کوئی دلیل نہیں!”
اور…
“میرے نزدیک مرزا صاحب نے (صوفیاء کے مقابلے میں) کچھ زیادہ غیرمحتاطی نہیں برتی!”
اور…
“مرزا صاحب نے جو کہا وہ صوفیوں والی بات ہی کہی، اور پھر تمام جگہ اس کی توجیہہ بھی کی!… …گویا مرزا سے غلطی ہو گئی … وہی جو صوفیاء سے ہوئی تھی… بس صوفیاء نے اپنی بات کو پبلک نہیں کیا، مرزا نے پبلک کر دیا… اور مخالفت کے ردعمل میں پھر وہ کچھ آگے چلے گئے!”
٭
مرزا کےلیے یہ ساری تاویلیں دے کر آپ اتنی فراخ دلی دکھا رہے ہیں… جس نے بہرحال آپ ہی کے کہنے کےمطابق صوفیاء سے زیادہ آگے بڑھ کر خطا عظیم کی… تو سوال یہ ہے کہ یہ فراخ دلی آپ نے کبھی صوفیاء کے لیے کیوں نہ دکھائی؟… جب کہ آپ کے پورے ایک گھنٹے کے بیان سے ( جس کے بارے میں تفصیلی پوسٹ ان شاء اللہ اگلی ہو گی) یہ ثابت ہوتا ہے کہ صوفیاء کے تین گروہ میں سے ایک گروہ نے ہی ایسی باتیں کہیں جن پر اعتراض ہوا اور ہو سکتا ہے!… لیکن آپ نے سب ہی کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا؟
اتنا واضح تضاد کیوں؟
یہ ہمارا غامدی صاحب سے سوال ہے؟

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…